کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کی جانب سے بلوچستان ایگریکلچر مارکیٹ انفارمیشن سسٹم (بی اے ایم آئی ایس) کو مزید موثر اور فعال بنانے کے لیے تین روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا میں ہزار گنجی فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ کوئٹہ میں عملی مشق بھی کرائی گئیمحکمہ زراعت کے افسران و اہلکاروں کو منڈی کی قیمتوں سے متعلق معلومات جمع کرنے، تصدیق، انتظام اور رپورٹنگ کے جدید اور معیاری طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع مسعود بلوچ، اسپیشل سیکرٹری محکمہ زراعت و کوآپریٹو محمد ایوب بنگلزئی اور ایف اے او بلوچستان کے صوبائی دفتر کے سربراہ ولید مہدی نے ایف اے او کی جانب سے فراہم کردہ 28 ٹیبلیٹس تقسیم کیے تربیتی سرگرمی کے اختتام پر محکمہ زراعت کی جانب سے منڈی کی قیمتوں کے اعداد و شمار کی باقاعدہ وصولی، ڈیٹا مینجمنٹ، نظام کی نگرانی اور رپورٹنگ کے لیے ایک عملی ایکشن پلان بھی مرتب کیا گیا اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایف اے او بلوچستان کے سربراہ ولید مہدی نے کہا کہ محکمہ زراعت کے ساتھ مل کر بی اے ایم آئی ایس کو مضبوط بنانا ایف اے او کی وسیع تر کاوشوں کا حصہ ہے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ زراعت و کوآپریٹو محمد یونس نے ایف اے او کے تعاون کا خیرمقدم کیا۔