امی کی طبیعت بہتر نہیں، دعا کیجئے: بشریٰ انصاری

August 11, 2022

پاکستان کی معروف فنکار بہنیں بشریٰ انصاری اور اسماء عباس کی جانب سے اپنی والدہ کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے۔

سینئر اداکارہ اسماء عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر والدہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے، اسماء عباس کا لکھنا ہے کہ ’میری امی جان کے لیے دعا کیجئے‘۔

اسکرین گریب

دوسری جانب اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی ایک پوسٹ کے کمنٹ باکس میں مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے پر بتایا ہے کہ ’امی کی طبیعت بہتر نہیں ہے، براہِ مہربانی دعا کیجئے‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہر فن مولا، اداکارہ بشریٰ انصاری کی والدہ طبیعت ناساز ہونے کے سبب آئی سی یو میں داخل ہوئی تھیں۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں لاہور جا رہی ہوں، امی آئی سی یو میں ہیں، اللّٰہ خیر، پیاری ماں‘۔