پاکستانی ہیرو عبدالغفور سے ملنا اعزاز کی بات ہے, شیخ حمدان بن محمد

August 11, 2022

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے پاکستانی شہری عبدالغفور سے ملاقات کی، انہوں نے کہا کہپاکستانی ہیرو عبدالغفور سے ملنا اعزاز کی بات ہے۔

شیخ حمدان بن محمد نے پاکستانی نژاد شہری کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

انہوں نے کہا کہعبدالغفور رول ماڈل ہیں، ان سے ملنا اعزاز کی بات ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل عبدالغفور نے دبئی کے علاقے القوز میں شاہراہ پر پڑے سیمنٹ کے دو بلاک ہٹائے تھے۔

دبئی کے ولی عہد نے سیمنٹ بلاک ہٹانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پاکستانی شہری کا شکریہ ادا کیا۔