کرینہ کپور نے سیف علی خان کی شادی کی پیشکش دو بار کیوں ٹھکرائی؟

August 11, 2022

کرینہ کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ انہوں نے سیف علی خان کی طرف سے شادی کی پیشکش سے دو بار کیوں انکار کیا تھا۔

کرینہ نے کہا کہ میں نے سیف سے شادی کے لیے حامی بھرنے سے پہلے کچھ وقت غور کیا، مجھے ہمیشہ سے معلوم تھا کہ میں سیف سے ہی شادی کروں گی۔

کرینہ سے سوال ہوا کہ انہوں نے سیف کی شادی کی پیشکش پر تامل سے کیوں کام لیا؟

کرینہ کا جواب تھا کہ میں ان سے محبت تو کرتی تھی لیکن مجھے لگا کہ شاید یہ فیصلہ کرنے میں عجلت نہیں کرنی چاہیے، ابھی تو ہم لوگ ایک دوسرے کو جان رہے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے یہی وجہ تھی کہ میں نے شادی کے لیے دیر سے حامی بھری لیکن مجھے یقین تھا کہ شادی میں ان ہی سے کروں گی۔

یاد رہے کہ کرینہ کپور نے 2003 کی فلم ایل او سی کارگل اور 2006 میں اومکارہ میں ایک ساتھ اداکاری کی تھی لیکن 2008 میں ٹشن کی شوٹنگ کے دوران دونوں ایک دوسرے کے گرویدہ ہوئے۔

سیف علی خان نے اسی سال اپنے اور کرینہ کے تعلق کا اعلان کیا تھا، انہوں نے کرینہ کپور کے نام کا ٹیٹو بھی اپنے بازو پر گدوایا تھا۔