ملکی زرمبادلہ ذخائر پونے 65 کروڑ ڈالر کم ہوگئے، اسٹیٹ بینک

August 11, 2022

فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق اگست کے پہلے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 64 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔

ایس بی پی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 5 اگست تک 13.56 کروڑ ڈالر رہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ مرکزی بینک کے ذخائر 55 کروڑ ڈالر کم ہو کر 7 ارب 83 کروڑ ڈالر رہے۔

اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 73 کروڑ ڈالر ڈالر رہے۔