نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور ریکارڈ نام کرلیا

August 12, 2022

پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے 8080 میٹر بلند گیشربرم۔ ون کو سر کر کے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ کوہ پیما شہروز کاشف 10 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔

پاکستانی کوہ پیما نے برطانوی ایڈریانا بروانلی کا ریکارڈ 12 روز میں توڑا۔

واضحرہے کہ شہروز کاشف نے اس سے قبل 8 اگست کو 8035 میٹر بلند چوٹی گیشربرم ٹو سر کرلی تھی۔