ڈالر مزید 2 روپے سستا، 210 کا ہوگیا

August 13, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)روپے کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت1.30 روپے تک اور اوپن مارکیٹ میں 2 روپے کم ہو گئی ، یورو 4 روپے اور پاؤنڈ 5 روپے سستا ہو گیا .

فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے میںانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے 216.50 روپے سے کم ہو کر 215.50 روپے اور قیمت فروخت 1.30 روپے کی کمی سے 217.00 روپے سے کم ہو کر 215.70 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 2 روپے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 212.50 روپے سے کم ہو کر 210.50 روپے اور قیمت فروخت 214.50 روپے سے کم ہو کر 212.50 روپے ہو گئی ہے۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق 4 روپے کی کمی سے یورو کی قیمت خرید 221.00 روپےسے کم ہو کر 217.00 روپے اور قیمت فروخت 224.00 روپے سے کم ہو کر 220.00 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 5 روپے کی کمی سے 260.00 روپے سے کم ہو کر 255.00 روپے اور قیمت فروخت 263.00 روپے سے کم ہو کر 258.00 روپے ہو گئی ہے۔