معروف امریکی اداکارہ این ہیچے انتقال کرگئیں

August 13, 2022

اداکارہ این ہیچے، فائل فوٹو

معروف امریکی اداکارہ این ہیچے لاس اینجلس میں ایک خوفناک کار حادثے کا شکار ہونے کے ایک ہفتے بعد انتقال کرگئیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق،لاس اینجلس میںخوفناک کار حادثے کا شکار ہونے کےبعد سےاداکارہ این ہیچے اسپتال میں وینٹیلیٹر پر تھیں۔

رپورٹ کے مطابق،اداکارہ این ہیچے وینٹیلیٹر کے بند ہوتے ہی انتقال کرگئیں۔

این ہیچے نے 1990 کی دہائی سے متعدد فلموں میں اداکاری کی جن میں ’6 ڈیز، 7 نائٹس‘، ’ڈونی براسکو‘ اور ’آئی نو وٹ یو ڈیڈ لاسٹ سمر‘ شامل ہیں۔

اداکارہ کو سوپ اوپیرا ’این ادر ورلڈ‘ میں ان کردار کے لیے بھی جانا جاتا ہے، جس کے لیے اُنہوں نے 1991 میں ڈے ٹائم ایمی ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔