ایشین والی بال، پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا دیا

August 13, 2022

ایشین والی بال میں پاکستان نے کلاسیفیکشن راؤنڈ میں آسٹریلیا کو ہرا دیا۔

تھائی لینڈ میں جاریایشین والی بال چیمپئن شپ میں پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے تین-دو سے کامیاب حاصل کی۔

پانچویں پوزیشن کے لیے پاکستان کل ایران سے مقابلہ کرے گا۔

پاکستان کی 2 ٹیمیں اس وقت 2 انٹرنیشنل والی بال ایونٹس میں مصروف ہیں۔

ایشین والی بال چیمپئن شپ تھائی لینڈ میں جاری ہےجبکہ اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان آج قطر سے مقابلہ کرے گا۔