آسٹریا: غیرقانونی تارکین وطن کی وین الٹ گئی، 3 افراد ہلاک

August 13, 2022

فائل فوٹو

آسٹریا میں غیرقانونی تارکین وطن کی وین الٹ گئی، حادثے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ وین ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ آسٹریا کی ہنگری کے ساتھ سرحد کے قریب برگن لینڈ ریاست میں پیش آیا۔

وین ڈرائیور کے سرحدی پولیس سے بچنے کی کوشش کے نتیجے میں وین الٹ گئی، حادثے کی شکار وین میں بچوں سمیت 20 افراد سوار تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ہنگری سے آسٹریا میں غیر قانونی داخلے کے لیے آنے والی کئی گاڑیاں حادثات کا شکار ہوچکی ہیں۔