ایف آئی اے نوٹس کے خلاف درخواست دے دی ہے، قاسم سوری

August 13, 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان کے صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے نوٹس کے خلاف درخواست دے دی ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا کہ 10 اگست کو ایف آئی اے کی طرف سے ایک نوٹس موصول ہوا تھا، ایف آئی اے کا اختیار نہیں ہے کہ وہ اس طرح کا نوٹس جاری کرے۔

قاسم سوری نے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ میں ایف آئی اے کے نوٹس کے خلاف درخواست دائر کی ہے، پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں پارٹی امور چلانے کے لیے رقم آتی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 2011 تا 2013 تک اکاؤنٹ میں صرف 55 لاکھ 56 ہزار روپے آئے، تحریک انصاف نے کوئی فارن فنڈنگ نہیں لی۔

قاسم سوری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں ایف ائی اے کوئٹہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف ائی اے کو مجھ سمیت پارٹی کے 4 رہنماؤں کو نوٹس دینے کا اختیار نہیں، پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں پارٹی امور چلانے کے لیے رقم آتی تھی، فارن فنڈنگ نہیں تھی۔