سیاست میں اتحاد ضروری ہے، برطانوی ہائی کمشنر کا یوم آزادی پر خط

August 14, 2022

فائل فوٹو

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر لکھے گئے اپنے خط میں کہا ہے کہ پاکستان کی مشکلات سے ابھرنے کی قوت افسانوی شہرت کی حامل ہے، پاکستان کی مشکلات پر قابو پانے کے لیے قائد اعظم کے فرمان کے مطابق سیاست میں اتحاد ضروری ہے۔

پچھترویں یوم آزادی پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ہاکستانیوں کے نام خط لکھا ہے،خط میں کرسچن ٹرنر نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ ایک ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھترویں سالگرہ مبارک ہو،یہ جشن آزادی پاکستان اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات کے پچھتر سال مکمل ہونے پر بھی منایا جا رہا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں لوگوں کو تین تجاویز دینا چاہتا ہوں، سب سے پہلے پاکستان کے بارے میں فرسودہ تصورات کو بدلنا ہو گا، زیادہ سے زیادہ آبادی کو ملکی ترقی کے راستے میں شمولیت اختیار کرنا ہو گی،

انہوں نے مزید کہا کہ چند ہفتوں میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی 17 سال بعد پاکستان آنے والی ہے۔