تحریک انصاف نے ملک دشمن بیانیے کو فروغ دیا، عطاء اللّٰہ تارڑ

August 15, 2022

وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان منافقت کی سیاست کرتے ہیں، تحریک انصاف نے ملک دشمن بیانیے کو فروغ دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف والے بگڑے ہوئے ہیں لیکن اب بہت ہوگیا، پنجاب میں وارداتوں اور زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ مجھ پر کوئی مقدمہ تحریک انصاف کے لوگوں پر تشدد کرنے کا نہیں ہے، لوگوں کو انتشار سے روکنا کیا غلط ہے؟

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے روکنے والے کے خلاف کیا کارروائیاں ہوں گی؟ پرتشدد جتھوں کو روکنا ریاست کا کام ہوتا ہے۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ ن لیگ پارلیمنٹ کے گیٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والی جماعت نہیں۔