میانمار کی سویلین رہنما آنگ سان سوچی کو کرپشن کے الزام میں 6 سال کی سزا

August 15, 2022

میانمار کی سابق سویلین حکمراں اور نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کی سربراہ آنگ سان سوچی کو کرپشن کے الزام میں 6 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

ینگون سے خبر ایجنسی کے مطابق آنگ سان سوچی عدالت میں اچھی صحت میں نظر آئیں اور انہوں نے اپنی تازہ ترین سزا کے بعد کوئی بیان نہیں دیا۔

نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کو پہلے ہی بدعنوانی، فوج کے خلاف اکسانے، کووڈ 19 کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور ٹیلی کمیونی کیشن قانون کو توڑنے کے جرم میں 11 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

سوچی کے وکلاء پر بھی میڈیا سے بات کرنے پر پابندی عائد ہے۔

77سالہ آنگ سان سوچی گزشتہ سال یکم فروری کو فوجی بغاوت کے بعد سے زیرحراست ہیں۔