بین الاقوامی شہرت یافتہ مصنف نکولس ایونز انتقال کرگئے

August 15, 2022

معروف مصنف نکولس ایونز 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ 1995 میں اپنی پہلی کتاب "دی ہارس وسپرر" سے مشہور ہوئے تھے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ناول نگار، اسکرین رائٹر اور صحافی نکولس ایونز کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

ان کے ناول ’دی ہارس وسپرر‘ کی ڈیڑھ کروڑ کاپیاں فروخت ہوئی تھیں اور وہ 20 ممالک میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ناول تھا۔

اس ناول کو 40 زبانوں میں ترجمہ کیا جاچکا ہے جبکہ اس پر فلم بھی بنائی گئی تھی۔