• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کا صدر ٹرمپ کے ایران کو مزید وقت دینے کے فیصلے کا خیر مقدم

تصویر، عرب میڈیا
تصویر، عرب میڈیا

سعودی عرب نے ایران کو مزید وقت دینے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ایران کو معاہدے تک پہنچنے کے لیے مزید وقت دینے کے فیصلے پر صدر ٹرمپ کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پائیدار امن کے لیے عالمی اور علاقائی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، مذاکرات میں توسیع ہرمز میں شپنگ سیکیورٹی کی بحالی میں مدد کرسکتی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے آبنائے ہرمز میں سلامتی کی بحالی کے لیے امریکی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے، امید ہے ایران کشیدگی سے بچنے کےلیےثالثی کوششوں پر فوری جواب دے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید