• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو یارک: سیاحتی مقام کے قریب کھڑی گاڑی میں دھماکا، علاقے میں خوف و ہراس

نیو یارک کی وال اسٹریٹ کے چارجنگ بُل کے قریب گاڑی میں آگ لگنے کے باعث دھماکا ہوگیا۔ 

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لوئر مین ہٹن میں مشہور سیاحتی مقام کے قریب گاڑی میں آگ لگ گئی، جس کے بعد زور دار دھماکا ہوا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ 

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ علاقے میں موجود لوگ خوفزدہ ہو کر محفوظ مقامات کی جانب بھاگنے لگے، جبکہ پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید