• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے بل کو ابتدائی منظوری مل گئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے بل کو ابتدائی منظوری دے دی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا بل نیتن یاہو کی حکمراں اتحادی جماعت کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بل کی ابتدائی منظوری کے بعد قبل از وقت انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ابھی اس بل کو مزید 3 مراحل کی پارلیمانی منظوری سے گزرنا ہو گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید