ممنوعہ فنڈنگ کیس :ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کی مزید 5 کمپنیوں کا سراغ لگا لیا

August 16, 2022

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کی مزید 5 کمپنیوں کا سراغ لگا لیا۔

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق ان پانچوں کمپنیوں کا الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں ذکر نہیں ہے۔

ایف آئی اے کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں امریکا، انگلینڈ، آسٹریلیا، بیلجیئم اور کینیڈا میں ہیں۔

ایف آئی اے کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مذکورہ کمپنیوں میں سے کچھ بند ہیں جبکہ کچھ اب بھی فعال ہیں۔