ون ڈے ڈیبیو پر لگ رہا ہے دوبارہ کیریئر کا آغاز کر رہا ہوں، نسیم شاہ

August 16, 2022

بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

قومی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا ون ڈے ڈیبیو پر کہنا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے دوبارہ سے کیریئر کا آغاز کر رہا ہوں۔

روٹرڈیم میں آئرلینڈ کے خلاف اپنے ون ڈے ڈیبیو پر نسیم شاہ نے کہا کہ ٹیسٹ ڈیبیو کرتے وقت کی یادیں تازہ ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ رلاتی زیادہ اور ہنساتی کم ہے، میں پاکستان ٹیم میں کیسے آیا یہ لمبی کہانی ہے۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے تک کئی مشکلات پیش آتی ہے بعد میں بھی یہ سلسلہ لگا رہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نمائندگی ایک خوبصورت احساس ہے، کرکٹ شروع کرتے ہی کھلاڑی کا خواب ملک کی نمائندگی ہوتا ہے۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل پریشر کو ہنڈل کرنا مشکل ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے علاوہ آل راؤنڈر آغا سلمان بھی آج ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔