مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کی بس کھائی گرگئی، 6 اہلکار ہلاک، 33 زخمی

August 16, 2022

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی بس گہری کھائی میں گر گئی، حادثے میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی حکام کے مطابق بس حادثے میں 6 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے علاوہ33 زخمی بھی ہوئے۔

بھارتی حکام کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی بس اہلکاروں کو لے کر ضلع اسلام آباد سے سری نگر آ رہی تھی۔