سیف علی خان نے 52ویں سالگرہ اہلخانہ کے ساتھ منائی

August 16, 2022

بالی ووڈ کے نواب اداکار سیف علی خان آج اپنی 52ویں سالگرہ منا رہے ہیں، ان کی بہنوں سوہا اور صبا نے سالگرہ کے جشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

سیف علی خان کے ساتھ سالگرہ کے موقع پر ان کی اہلیہ کرینہ کپور، بیٹے ابراہیم، تیمور اور جے علی خان، بہنیں صبا، سوہا اور برادر نسبتی کُنال کیمو بھی شامل تھے۔


نواب صاحب کی صاحبزادی سارہ علی خان سالگرہ میں شریک نہیں تھیں لیکن انہوں نے اپنے والد کے ساتھ پرانی تصاویر شیئر کرکے اپنی محبت کا اظہار کیا، سارہ نے تصاویر پر کیپشن دیا کہ سالگرہ مبارک ہو ابا جان۔


کرینہ کپور نے خاوند کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انہی کی تصاویر شیئر کیں جس میں سیف کرینہ کے مشہور زمانہ پوز دے رہے ہیں۔