شہزاد اکبر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا، ذرائع

August 16, 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ شہزاد اکبر کا ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا گیا۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق شہزاد اکبر کے ساتھ بیرسٹر ضیا المصطفیٰ نسیم کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر اور بیرسٹر ضیا المصطفیٰ نسیم پر ایک پراپرٹی ٹائیکون کو برطانیہ سے آنے والی رقم فراہم کرنے کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق ای سی ایل پر زیادہ تر نام سیکیورٹی اداروں کی سفارش پر ڈالے جاتے ہیں جبکہ بیرسٹر شہزاد اکبر آج کل برطانیہ میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر کا نام قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر گلزار کے بیٹے عمار خان کو ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی ہے، اُن پر بھی نیب میں بدعنوانی کا کیس ہے۔