بچے کی تصویر شیئر کرنے پر عالیہ کی پوسٹ پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے

August 16, 2022

فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا پر ایک بچے کی تصویر شیئر کی جسے چھوٹا رنبیر قرار دے دیا گیا۔

ہوا کچھ یوں کہ ملبوسات کے ایک برانڈ کا اشتہار جاری کی گیا تھا جس کی تصاویر عالیہ نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

ان ہی تصاویر میں سے ایک اس وقت ان کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی جب اس میں دکھائی دینے والے بچے میں رنبیر کپور کی مشابہت نظر آئی۔

عالیہ بھٹ کی پوسٹ پر ایک مداح نے لکھا کہ یہ بچہ تو بالکل رنبیر لگ رہا ہے، اور حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کیا کہ "کتنی غیرمعمولی مشابہت ہے۔"

ایک صارف نے اداکارہ کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ کیا آپ کو اس کا اندازہ ہوا کہ یہ بچہ آپ کے شوہر کی طرح دکھائی دیتا ہے۔

انہیں میں سے کچھ صارفین نے تو اسے چھوٹا رنبیر کپور قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے رنبیر اور عالیہ کے ہاں اب ایک ننھے مہمان کی آمد بھی متوقع ہے۔