ایران: منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ، خاتون کو قرنطینہ کردیا گیا

August 16, 2022

علامتی تصویر

ایران میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا، فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ملک میں منکی پاکس کا پہلا کیس تشخیص ہوا ہے۔

جنوب مغربی شہر اہواز کی 34 سالہ خاتون کو منکی پاکس ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں منکی پاکس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 36 ہزار 589 ہے۔