بھارت کو بھی پی ایس ایل بھا گیا، جرسی کیلئے لوگو کاپی کرڈالا

August 16, 2022

فوٹو: فائل

پاکستانی کرکٹ برانڈ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا بخار بھارتیوں پر بھی چڑھ گیا جس کا ثبوت انہوں نے اپنی ٹیم کی جرسی میں دے ڈالا۔

بھارت کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر بھارتی ٹیم کی نئی اعزازی جرسی متعارف کروائی گئی ہے۔

لیکن یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس جرسی میں ہندسہ 75 میں 7 کے لیے استعمال ہونے والا ڈیزائن بالکل پی ایس ایل 7 کے لوگوں میں استعمال ہونے والے 7 کے ڈیزائن جیسا ہے۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے جرسی میں موجود 7 کے ہندسے کے ڈیزائن کی نشاندہی کر ڈالی اور کہا کہ بھارت نے یہ لوگو کاپی کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ لمیٹڈ ایڈیشن کے نام سے متعارف کی گئی یہ اعزازی جرسی ٹیم کے لیے استعمال ہوگی یا نہیں، اس حوالے سے اب تک واضح نہیں ہوسکا۔