شہباز گل کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، میڈیکل افسر جیل اسپتال

August 17, 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کو ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی منتقل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

میڈیکل افسر جیل اسپتال کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

شہباز گل کو جیل اسپتال کے ڈاکٹر کے چیک اپ کے بعد اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں پولیس گارڈ بھی لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے شہباز گل کو ایمرجنسی پیدا کرکے اسپتال منتقل کرنے کاحکم دیا تھا۔