• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور آئی جی جیل خانہ جات کو احکامات، ذرائع



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کے معاملے پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو احکامات جاری کردیے۔

عمران خان نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور آئی جی جیل خانہ جات کو احکامات جاری کیے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے حکم دیا کہ ایمرجنسی پیدا کرکے شہباز گل کو فوری راولپنڈی کے کسی سرکاری اسپتال بھیج دیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بتایا گیا کہ یہ غیر قانونی ہے، عمران خان کو یہ بھی بتایا گیا کہ ایسا نہیں کیا جاسکتا۔

ذرائع نے مزید دعویٰ کیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اصرار کیا نتائج کچھ بھی ہوں ایسا کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید