پاکستان کا ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز

August 17, 2022

علامتی فوٹو

پاکستان نے ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

ٹیم چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے گیانا کو 0-3 سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی ہے۔

ایونٹ میں پاکستان کے اشہاب عرفان نے نکولز ویروی اور حمزہ خان نے سمعیل کاروبال کو ہرادیا تو نور زمان نے بھی بغیر کوئی گیم ڈراپ کیے شوماری ولٹشائر کو شکست دی۔

ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے گروپ سی میں ٹیم پاکستان بدھ کو 2 میچز کھیلے گی۔

ایونٹ میں صبح کے سیشن میں پاکستان کا مقابلہ نیدرلینڈز اور شامل میں ہانگ کانگ سے ہوگا۔

واضح رہے کہ ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں 23 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔