کابل، مسجد کے اندر دھماکا، 20 افراد جاں بحق

August 17, 2022

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجد کے اندر دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکا سر کوتل خیر خانہ کے علاقے کی ایک مسجد میں ہوا۔

دھماکے میں امام مسجد امیر محمد خان کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔