بندر کے حملہ میں شہری زخمی

August 18, 2022

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف سیون میں بندرنے حملہ کرکے شکیل نامی شہری کو زخمی کر دیا ، اہل خانہ کے مطابق بندر اچانک گھر میں داخل ہوا اور حملہ آور ہو گیا ۔ اس حوالے سے جب وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ حکام سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ بندر کو قابو کر لیا گیا ہے ، پہلے بندر پر حملہ کیا گیا اس کےردعمل کے طورپربعد میں بندر نے حملہ کیا ۔