اسلام آباد( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) ہوسٹل میں مقیم طالبات اور ان کے والدین نےکہا کہ پرنسپل OPF گرلز کالج F-8 نے تمام اصول و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے گرلز کالج کا سپورٹس گراؤنڈ محض 27 ہزار روپے میں ایک پرائیویٹ کمپنی کو کمرشل مقاصد کے لیے ٹھیکے پر دے دیا گیا ہے۔ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ہاسٹل میں مقیم درجنوں طالبات محصور ہو کر رہ جاتی ہیں کیونکہ باہر سے آنے والے لڑکے اور کھلاڑی گراؤنڈ میں دندناتے پھرتے ہیں متعلقہ حکام فوری نوٹس لیں اور پرنسپل کے اس غیر قانونی اقدام پر سخت کارروائی کریں۔