نیدر لینڈز کی پرفارمنس نے قومی ٹیم مینجمنٹ پر پریشر ڈالا، حفیظ

August 18, 2022

فائل فوٹو

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پہلے میچ کے پریشر کی وجہ سے دوسرے ون ڈے میں مکمل اسکواڈ کھلایا جو کہ دلچسپ ہے۔

محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر پاکستان نیڈر لینڈز ون ڈے سیریز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرہ کیا۔

حفیظ نے ٹوئٹ کیا کہ پاکستان کے مکمل دستیاب اسکواڈ کا 14 ویں رینک کی نیدر لینڈز ٹیم سے مقابلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیدر لینڈز کرکٹ ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے جس نے پہلے ون ڈے میچ میں جارحانہ اور مقابلے کی کرکٹ کھیلی۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں نیدر لینڈز کی پرفارمنس نے پاکستان ٹیم مینجمنٹ پر پریشر ڈالا ہے۔