• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل راؤنڈر آندرے رسل کا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آندرے رسل—فائل فوٹو
آندرے رسل—فائل فوٹو

ویسٹ انڈیز کے اسٹار آل راؤنڈر آندرے رسل نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے آندرے رسل کے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پیغام جاری کر دیا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ شکریہ آندرے رسل! 15 سال تک آپ ویسٹ انڈیز کی شان کے لیے دل سے اور جذبے سے کھیلے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آندرے رسل آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوران ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ریٹائر ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آندرے سل اپنے ہوم گراؤنڈ جمیکا کے سبینا پارک میں پہلے دو ٹی ٹونٹی میچز کھیل کر ریٹائرمنٹ لیں گے۔

واضح رہے کہ آندرے رسل 84 ٹی ٹونٹی میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید