• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ انڈر 17 اسنوکر: حسنین اختر نے گروپ کا تیسرا میچ بھی جیت لیا

—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے حسنین اختر نے گروپ کا تیسرا میچ بھی جیت لیا۔

پاکستان کے نوجوان کیوئسٹ حسنین اختر نے پولینڈ کے وی ٹولڈ بیسٹ شکٹسکی کو شکست دی۔ پولش کھلاڑی کے خلاف حسنین نے بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے کامیابی حاصل کی۔

حسنین اختر کی جیت کا اسکور 79-01، 81-17 اور 59-53 رہا۔

گروپ کے تینوں میچز جیت کر حسنین نے ایونٹ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

حسنین اختر نے گروپ مرحلے میں کوئی بھی فریم ڈراپ نہیں کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید