جامعہ کراچی نے آج کے تمام امتحانات ملتوی کر دیے

August 18, 2022


فائل فوٹو

جامعہ کراچی کےتحت آج 18اگست 2022ءکو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی کا کہنا ہے کہ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کراچی کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ کراچی میں کلاس رومز اور دفاتر میں بارش کا پانی داخل ہو گیا۔

بارش کے پانی سے کلاس رومز اور دفاتر میں موجود فرنیچر اور دیگر سامان خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بارش کا پانی جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات اور دیگر شعبہ جات میں داخل ہوا ہے۔