ہمارے کارکنوں پرتیزاب پھینکنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے،ذکراللہ مجاہد

August 19, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ لیسکو ہیڈآفس کے باہر پرامن احتجاج کے دوران حکومتی اہلکاروں کی جانب سے تیزاب گردی کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ پولیس کے اعلیٰ حکام ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کریں۔