عالیہ بھٹ نے پہلی فلم کا معاوضہ کیا لیا تھا؟

August 21, 2022

عالیہ بھٹ— فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی مہنگی ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

عالیہ بھٹ نےحالیہ انٹرویو میں اپنے فلمی کیریئر کی پہلی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے ملنے والے معاوضے کے بارے میں بات کی ہے۔

اُنہوں نے بتایا ہے کہمجھے فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے لیے 15 لاکھ روپے ادا کیے گئے تھے، لیکن اپنے اس پہلے معاوضے کے چیک کو استعمال کرنے کے بجائے میں نے سیدھا جا کر اسے اپنی والدہ کو دے دیا تھا۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں نے والدہ سے کہا تھا کہ یہ پیسے آپ سنبھال لیں اور آج تک میرے پیسے میری والدہ ہی سنبھالتی ہیں۔

خیال رہے کہ ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ 2012ء میں ریلیز ہوئی تھی اور یہ فلم بھارتی ہدایت کار کرن جوہر کے کیریئر کی سب سے بری فلم سمجھی جاتی ہے۔

اس فلم کو مختلف وجوہات، فلم کے خراب اسکرپٹ، باکس آفس پر مایوس کُن کارکردگی اور اقرباء پروری کو فروغ دینے کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔