سابق سوویت یونین کے آخری صدر میخائل گورباچوف انتقال کرگئے

August 31, 2022

سابق سوویت یونین کے سابق اور آخری صدرمیخائل گورباچوف گزشتہ روز 91 برس کی عمر میں ماسکو کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ماسکو کے سینٹرل کلینیکل اسپتال کے مطابق میخائل گورباچوف ایک طویل عرصے علالت میں مبتلا تھے۔

رشین فیڈریشن کے اسٹاوروپول کرائی نامی شہر میں 1931 میں پیدا ہونے والے گورباچوف کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ انہوں نےامریکہ کے ساتھ سرد جنگ کا خاتمہ کیا۔

1990 میں میخائل گورباچوف کو اُن کی امن کے لیے خدمات کے اعتراف میں نوبل انعام سے نوازا گیا۔

مارچ 1985 میں سوویت یونین کا اقتدار سنبھالنے والے گورباچوف نے سرد جنگ کے خاتمہ کے ساتھ ہتھیاروں میں کمی کا معاہدہ بھی کیا اور مغربی طاقتوں کے ساتھ شراکت داری شروع کی، وہ اگست1991 تک سوویت یونین کے صدر رہے۔