’یوم دفاع‘ کی مناسبت سے مختصر دستاویزی فلم ریلیز

September 01, 2022

فائل فوٹو

پاک فضائیہ نے یومِ دفاع کی مناسبت سے مختصر دستاویزی فلم ریلیز کردی ہے، جس میں 1965 کی جنگ کا احوال دکھایا گیا ہے۔

یومِ دفاع کی مناسبت سے یہ مختصر دستاویزی فلم پاک فضائیہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کی گئی ہے۔

اس فلم کو ویڈیوشیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ’پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ستمبر 1965 کی جنگ کی مناسبت سے پاکستان ائیر فورس کے سپوتوں کی جرات و بہادری پر بننے والی مختصر دستاویزی فلم جاری کر دی ہے‘۔

اس دستاویزی فلم میں 01 ستمبر 1965 کے دن ہونے والے فضائی معرکے کا احوال بیان کیا گیا ہے۔

اس فلم میں پاک فضائیہ کے سپاہیوں کی اس دلیری کو دکھایا گیا ہے جس کا مظاہرہ اُنہوں نے 1965 میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے دوران کیا۔

یاد رہے کہ اس جنگ میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل نور خان نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔