خان صاحب، خطرناک انسان نہیں جانور ہوتا ہے، حافظ حمداللّٰہ

September 01, 2022

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی ٹی آئی) عمران خان کے بیان پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللّٰہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب، خطرناک انسان نہیں جانور ہوتا ہے۔

ایک بیان میں حافظ حمداللّٰہکا کہنا تھا کہ خان صاحب تم جس کیلئے خطرہ ہو اس کا نام کیوں نہیں بتاتے؟

انہوں نے کہا کہ تم دشمن کیلئے نہیں، ملک و قوم کیلئے خطرناک ہو، تم خطرناک بھی نہیں بلکہ خود ہر روز ایک خطرناک گڑھے کی طرف بڑھ رہے ہو۔