اترپردیش کے وزیراعلیٰ کا سرخ قالین پر سیلاب کا جائزہ

September 01, 2022

بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتیاناتھ سیلاب متاثرین سے ملنے پہنچے تو ان کے کیلئے سرخ قالین بچھا دیا گیا۔

وزیراعلیٰ کو آسی گھاٹ کے مقام تک پہنچنا تھا جو سیلاب کے بعد گنگا نہر میں ڈوب چکا ہے۔

اس سلسلے میں انتظامیہ نے یوگی ادیتیاناتھ کیلئے چھوٹا اسٹیج نما راستہ بنایا اور اس پر سرخ قالین بچھا دیا۔

سیاسی مخالفین اور بھارتی میڈیا میں ان پر شدید تنقید ہو رہی ہے کہ وہ مصیبت زدہ لوگوں سے ملاقات کیلئے بھی وی آئی پی بن کر گئے۔