چئیرمین نادرا اور فارماسوٹیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعظم کو عطیات کے چیک پیش

September 01, 2022

وزیراعظم شہباز شریف سے چئیرمین نادرا محمد طارق ملک نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چئیرمین نادرا نے وزیراعظم کو فلڈ ریلیف فنڈ کے لیے 10 کروڑ روپے عطیہ کا چیک پیش کیا۔

اسلام آباد سے جاری سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم سے پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد نے بھی ملاقات کی۔

وفد نے وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ کے لیے 2 کروڑ روپے عطیہ کا چیک پیش کیا۔

اعلامیہ کے مطابق فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے 5 کروڑ روپے کی ادویات بھی عطیہ کیں۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں ادویات کی ضرورت کا تعین کیا جائے۔