جمائمہ گولڈ اسمتھ کو پاکستان سے محبت کیوں ہے؟

September 02, 2022

جمائمہ گولڈ اسمتھ، فائل فوٹو

عمران خان کی سابقہ اہلیہ، برطانوی فلمساز جمائمہ گولڈ اسمتھ کی پاکستان سے بے پناہ محبت دیکھ کر ہر پاکستانی کے ذہن میں یہ سوال آتا ہے کہ آخر اُن کی ہمارے ملک سے اتنی محبت کی وجہ کیا ہے، تو اب وہ وجہ سامنے آگئی ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر جمائمہ گولڈ اسمتھ کے جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں حامد میر کو دیے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اس انٹرویو کے دوران پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے پاکستان سے بہت محبت ہے اور میں اس ملک کے لیے ناقابل یقین حد تک جذباتی بھی ہوں حالانکہ یہاں کچھ چیزیں کبھی کبھی بہت تکلیف بھی دیتی ہیں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ یہ میرے بچوں کا گھر ہے، اور میں یہاں بڑی ہوئی ہوں‘۔

اُنہوں نےخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اس ملک کو وزٹ نہیں کیا بلکہ میں نے یہاں اپنی زندگی کے 10 سال گزارے ہیں، اور اس کے لیے پاکستان کا شکریہ۔‘

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ’ جہاں آپ اپنی نوجوانی میں اپنی زندگی کی پوری ایک دہائی گزارتے ہیں تو میں یہ محسوس کرتی ہوں کہ میں نے یہیں پر پرورش پائی ہے‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’ مجھے ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میری روح کا ایک حصّہ ہے‘۔