• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمائمہ گولڈ اسمتھ پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے دعاگو

جمائمہ گولڈ اسمتھ، فائل فوٹو
جمائمہ گولڈ اسمتھ، فائل فوٹو

عمران خان کی سابقہ اہلیہ، برطانوی فلمساز جمائمہ گولڈ اسمتھ بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے دعا گو ہیں۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’وہ پاکستان کے 33 ملین متاثرینِ سیلاب کے لیے دعا گو ہیں‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’ پاکستان میں اب تک 1 ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں‘۔

 اُنہوں نے ملک  کی موجودہ صورتِ حال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’پاکستان سے کاربن کا اخراج 1 فیصد سے بھی کم ہے، لیکن اس کے باوجود بھی یہ موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک کی فہرست میں شامل ہے‘۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر پاکستانی صارفین سے متاثرینِ سیلاب کے لیے عطیات دینے کے لیے مشورہ بھی مانگا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں پوچھا ہے کہ ’سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عطیات دینے کے لیے قابلِ بھروسہ ادارہ کون سا ہے؟‘

جس پر زیادہ تر ٹوئٹر صارفین نے اُنہیں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے عطیہ سابق شوہر، عمران خان کے ٹیلی تھون میں دینے کا مشورہ دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید