بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کی شادی سنیل شیٹی کی بیٹی سے طے پا گئی

September 06, 2022

فائل فوٹو

بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ اتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کے ایل راہول جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

شیٹی خاندان کے ایک قریبی ذرائع نےبھارتی میڈیا کو بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر شادی اس سال کے آخر تک یا اگلے سال جنوری میں ہوگی۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس جوڑی کا پرتعیش مقامات یا ہوٹلوں میں شادی کی تقریبات منعقد کرنےکا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کھنڈالہ میں سنیل شیٹی کے گھر’جہان‘ میں صرف اپنے چند قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں شادی کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

کھنڈالہ میں موجود گھر ’جہان‘سنیل شیٹی کے دل کے کافی قریب ہے اور یہ 17 سال پہلے تعمیر کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق، معروف ویڈنگ آرگنائزر شادی کی تقریبات کےانتظامات کرنے کے لیے کھنڈالہ ہاؤس پہنچ گئےہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شادی کی تاریخ کرکٹر کے شیڈول کے مطابق طے کی جائے گی۔