• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتھیا شیٹی 3 ماہ بعد کے ایل راہول سے شادی کر لیں گی؟

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بالی ووڈ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ اتھیا شیٹی کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ جلد ہی کرکٹر کے ایل راہول سے شادی کرنے والی ہیں۔

بھارتی میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے علاوہ بھی ممبئی شہر میں ایک اداکار اور کرکٹر کی جوڑی موجود ہے۔

اتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا جا چکا ہے اور گزشتہ کچھ عرصے سے یہ دونوں میڈیا کی توجہ کا مرکز بھی بنے ہوئے ہیں۔

ان دونوں کے حوالے سے بھارتی میڈیا پر مسلسل یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ یہ جوڑی 3 ماہ بعد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہے۔

اب اتھیا شیٹی نے سوشل میڈیا پر خود شادی کے حوالے سے گردش کرنے والی تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر دلچسپ انداز میں شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’مجھے امید ہے کہ 3 ماہ بعد ہونے والی اس شادی میں  مجھے مدعو کیا گیا ہے‘۔

خیال رہے کہ اتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کی شادی کے بارے میں بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ شادی ساؤتھ انڈیا میں ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق راہول کے والدین حال ہی میں اتھیا شیٹی کی فیملی سے ملنے ممبئی بھی آئے تھے، اس جوڑے نے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ نئے گھر کا دورہ کیا جہاں وہ شادی کے بعد منتقل ہونے والے ہیں اور شادی کی تمام تر تیاریاں دلہن اتھیا شیٹی کی نگرانی میں ہو رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید