اسٹاک مارکیٹ، مندی کا رحجان برقرار، 300 پوائنٹس کم

September 21, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج، فروخت کے دباو میں اضافے کے باعث مندی کا رحجان برقرار،کے ایس ای100انڈیکس میں 300پوائنٹس کی کمی ، 63.35فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی ،سرمایہ کاری مالیت 58ارب 59 کروڑ 5 لاکھ روپے گھٹ گئی ،تاہم کاروباری حجم 5.64فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق ملکی معاشی اور سیاسی بے یقنی کے ماحول میں سرمایہ کارمارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری سے گریزاں ہیں ،منگل کو بھی مارکیٹ میں خریداری سے زیادہ فروخت کا دباو دیکھنے میں آیا،اگرچہ ٹریڈنگ کے آغاز پر کچھ سیکٹرز میں خریداری سے 100انڈیکس میں 122پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا لیکن پھر سرمائے کے انخلاء کی وجہ سے مندی غالب آگئی اور انڈیکس 442 پوائنٹس تک کم ہو گیا ۔