پاکستان اور انگلینڈ کا آج ہونے والا پریکٹس سیشن منسوخ

September 21, 2022

فائل فوٹو

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے آج اپنا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم نے آج ہونے والی پریکٹس سیشن کو کنسل کردیا ہے، پاکستان ٹیم کی آج آپشنل ٹریننگ تھی۔

ترجمان انگلش بورڈ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم نے بھی آج ہونے والے پریکٹس سیشن کو منسوخ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا۔