کامن ویلتھ گیمز، پہلوان کا ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے پر پاکستان کا میڈل واپس

September 23, 2022

کامن ویلتھ گیمز میں ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد میڈل سے محروم ہونے والے علی اسد—فائل فوٹو

کامن ویلتھ گیمز میں ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے پر پاکستان ایک میڈل سے محروم ہوگیا۔

کامن ویلتھ گیمز میں پہلوان علی اسد نے 57 کلوگرام میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق روانگی سے پہلے علی اسد کا پاکستان میں ڈوپ سیمپل لیا گیا تھا جس کیٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

پاکستانی پہلوان کی کامن ویلتھ گیمز کے دوران بھی ہونے والے ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔

اے سیمپل پازیٹو آنے پر علی اسد کی درخواست پر بی سیمپل ٹیسٹ بھی پازیٹو نکلا۔

علی اسد کو اب انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر موقف دینے کا موقع ملے گا۔

ریسلر پر قوت بخش ادویات کا استعمال ثابت ہونے پر 4 سال تک پابندی لگ سکتی ہے۔